• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 2ایس پیز،6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں 2ایس پیزاور6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی برانچ محمد ارشد زاہد کو تبدیل کرکے بٹالین کمانڈر 4پی سی فیصل آباد جب کہ ان کی جگہ غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی برانچ راولپنڈی ریجن ،ڈی ایس پی اظہر حسین شاہ کو ایس ڈی ایس پی او سٹی سرکل راولپنڈی ،ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ میاں افضال شاہ کوایس ڈی پی او سول لائنز سرکل،ڈی ایس پی سول لائنز سرکل عابد محمود کو ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل ،ڈی ایس پی وسیم فراز کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عتیق ڈوگر کوڈی ایس پی جڑانوالہ اورڈی ایس پی ارشد محمود کو ڈی ایس پی تھری بٹالین ٹو پی سی روات تعینات کر دیا ۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید