• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء کے دوران راولپنڈی کے تھانوں میں 40219ایف آئی آرزکا اندراج

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 2024میں مجموعی طور پر 40219 ایف آئی آرزکااندراج کیا۔راول ڈویژن کے 8پولیس سٹیشنوں میں میں 13ہزار 141،پوٹھوہار ڈویژن کے 12پولیس سٹیشنوں میں 16ہزار 706اور صدرڈویژن کے 10پولیس سٹیشنوں میں 10ہزار 372مقدمات درج کئے گئے ۔سب سے زیادہ 3698مقدمات درج کرکے تھانہ صادق آبادسرفہرست رہا۔3605 ایف آئی آر زکے ساتھ تھانہ نیوٹاؤن دوسرے نمبر پرجب کہ تھانہ ٹیکسلا2875 ایف آئی آرزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سب سے کم 13ایف آئی آرزتھانہ ویمن میں درج ہوئیں ۔
اسلام آباد سے مزید