• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر بھیرا کےقریب مسافر وین حادثے کا شکار،2افراد جاں بحق

اسلام آباد ،للہ پنڈدادن خان،حطار(خصوصی نامہ نگار،نمائندگان جنگ) موٹر وے ایم 2 پر اتوار کو بھیرا کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہونے کے نتیجہ میں دو افراد جان بحق اور چھ زخمی ہو گئے،ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش ایا ۔وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا کی جانب جا رہی تھی ۔ ادھر خانپور ڈیم کے قریب المناک حادثہ ہوا سڑک کنارے چلتا75 سالہ شخص تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسری کاردرخت سے ٹکرا گئی، تین افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں دارتیاں کا رہائشی75 سالہ شخص زین خان ولد خدابخش تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسری کار درخت سے ٹکرانے کے باعث کارمیں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 17 سالہ صائم، 13 سالہ نور عالم اور 11 سالہ تقی عباس ساکنان درہ شامل ہیں۔دریں اثناء حادثہ کی اطلاع ملتے ہی خانپور پولیس اور ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے 22 (خانپور) اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ابتدائی طبّی امداد کےلئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کیا خانپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
اسلام آباد سے مزید