• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی شادی پروگرام دھی رانی کیلئے تحصیل سطح پر تصدیقی کمیٹیاں تشکیل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے اجتماعی شادی پروگرام دھی رانی کیلئے تحصیل سطح پر تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔جس میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،سپیشل برانچ کا نمائندہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ممبر ہوں گے۔کمیٹیاں درخواستوں کی تصدیق اور مقررہ معیار کے بعدشارٹ لسٹ درخواستوں کو ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر کے آن لائن پورٹل پر جمع کرائیں گی۔راولپنڈی کینٹ کیلئے عامر شہزاد شاہ،راولپنڈی سٹی کیلئے راجہ عمران ساجد،راولپنڈی صدر تحصیل کیلئے عبدالرحمان کمیٹی میں شامل کئے گے ہیں۔ سیکرٹری ڈی جی سوشل ویلفیئر ہوں گے۔سی ایم پنجاب پورٹل پردھی رانی پروگرام کیلئے دی جانے والی درخواست کیلئےپنجاب کا ڈومیسائل لازمی ہونا ہے۔لڑکی،والد یا والدہ کی طرف سے درخواست دی جاسکے گی۔سلامی میں ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔آن لائن درخواست کی تحصیل کمیٹیاں ایک/دو ہفتوں میں تصدیقی عمل کرکے حتمی منظوری کیلئے آن لائن کریں گی۔حتمی منظوری کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید