• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئروکیل انتظار پنجو پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں،رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ وکیل انتظار پنجوتھا کے اغوا کے ذمہ دار ناجائز حکومت اور اس کے سہولت کار ہیں ، چیف جسٹس تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظار حسین پنجوتھا کے ساتھ کئے گئے وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ انتظار حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انتظار حسین کو عمران خان کا وکیل ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ تحریک انصاف انتظار حسین کا پنجاب پولیس کے ہاتھوں اغوا کاروں سے ایک مقابلے کے بعد رہائی کا ڈرامہ مسترد کرتی ہے۔ عامر مغل نے کہا کہ انتظار کو بھی پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےخلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے ناجائز حکومت اور اس کے سہولت کاروں نے ملی بھگت سے اغوا کروایا، اس پر شدید تشدد کیا کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت اٹارنی جنرل آف پاکستان کا گزشتہ روز ہائیکورٹ میں دیا گیا بیان ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں اسے چھوڑ دیا جائے گا اور اگلے دن انتظار حسین کی پنجاب پولیس سے برآمدگی اغوا کاروں، پنجاب پولیس اور اٹارنی جنرل میں تال میل ثابت کر رہی ہے۔ تحریک انصاف چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ اس پر بااختیار جوڈیشل کمیشن بنا کر آزادانہ انکوائری کروا کر مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
اسلام آباد سے مزید