• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی اداروں کے اصل ماہرین انجنیئرزکو ٹاسک دے ،لیا قت بلوچ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے پرائمری سکول چل نہیں رہے چلے ہیں جہاز چلانے میاں نواز شریف کی جانب سے پی آئی اے خریداری کے لیے پنجاب حکومت کے عندیہ ظاہر کیا ہے پنجاب حکومت ایک طرف بے بس ہو کر تعلیمی ادارے نجکاری کا شکار کر رہی ہے۔حکومت پی آئی اے،سٹیل ملز، ریلوے اور واپڈا کو پرائیویٹیلاٹر کرنے کی بجائے ان قومی اداروں کے اصل ماہرین،انجینئر ز،ہنر مندوں کو ٹاسک دیں۔ قومی داروں کی حقیقی ورک فورس ہی قومی اداروں کو بحال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم حکومت،اسٹیبلشمنٹ اور مفاد پرستوں کی بد نیتی پر منظور ہوئیں،سینئر جج کو چیف جسٹس بنانے سے روک دیا گیا لیکن اب عدالتی نظام پھر سے عدالتی تقسیم،عدلیہ،پارلیمنٹ اور مقتدد ریاستی اداروں کے درمیان ٹکراؤ کا ذریعہ بننے جا رہا ہے۔عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔حکومت صرف صحافت کے عالمی دن پر بیان جاری کرنے کی بجائے ذرائع ابلاغ کو ذمہ دار بنانے اور آزادی کے تمام اختیارات کو یقینی بنانے کے انتظامات کرے۔
اسلام آباد سے مزید