اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا.
حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.
پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے دوروں اور ملاقاتوں کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں
پاکستانی وفد جلد سعودی عرب جائے گا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم جلد پاکستان کے دورہ پر آئیں گے،،پاکستانی وفد بھی جلد ریاض روانہ ہو گا، سعودی عرب میں لاکھوں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔