• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رواں برس  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 94 شہری قتل، مختلف واقعات میں 517 شہریوں کی جان گئی

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )کراچی میں رواں برس مختلف واقعات میں قتل کے 517 اور اقدام قتل کے637واقعات رپورٹ ہوئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے94شہری قتل جبکہ 364 زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سال 2024کے دس ماہ کے دوران قتل کے517واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس قتل کے سب سے زیادہ واقعات اپریل میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 67ہے جبکہ جنوری میں52، فروری میں59، مارچ میں 52،مئی میں44، جون میں55، جولائی میں 57، اگست میں 46، ستمبر میں43اور ماہ اکتوبر میں مختلف واقعات میں42افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس 31اکتوبر تک شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 94افراد قتل ہوئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب سے زیادہ شہری فروری کے مہینے میں قتل ہوئے جن کی تعداد 20ہے جبکہ جنوری میں13، مارچ میں 11، اپریل میں 14، مئی میں 3، جون میں 11، جولائی میں 3، اگست میں 7، ستمبر میں 8 اور اکتوبر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس ڈکیتی مزاحمت کے دوران 364 افراد زخمی بھی ہوئے۔جنوری میں 53، فروری میں 46، مارچ میں 56، اپریل میں 34، مئی میں 30، جون میں 35، جولائی میں 31، اگست میں 25 ، ستمبر میں 25 اور اکتوبر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوئے۔سال 2023 میں 31 اکتوبر تک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 94 افراد قتل اور 417 زخمی ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید