واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکا کی مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ، مختلف ریاستوں میں ووٹرز کی طویل قطاریں،ملک بھر کی تمام ریاستوں میں کروڑو ں افراد ووٹ دینے کیلئے باہر نکل آئے، ووٹنگ کا عمل پرامن اور معمول کے مطابق رہا تاہم چند مقامات پر بے ضابطگیوں، الیکٹرانک مشینوں کی خرابی کے الزامات عائد کئے گئے، دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر سبقت کے دعوے کئے ہیں ،امریکی میڈیا کے مطابق چند ریاستوں میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل رہی جبکہ کچھ میں کملا ہیرس آگے رہی تاہم دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ اور تقریباً ایک جیسی برتری حاصل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں واپسی کیلئے "بہت پراعتماد" ہیں، ریپبلکن صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ وہ اگر یہ انتخابات منصفانہ ہوئے تو وہ شکست تسلیم کرنے کے لئے تیار ہوں گے، انہوں نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔کملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے دن "باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں"،انہوں نے بالخصوص 7 فیصلہ کن ریاستوں میں اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں۔دوسری جانب مختلف پولنگ اسٹیشن کے باہر بم حملوںکی جعلی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، امریکی خفیہ ایجنسی کے مطابق یہ دھمکیاں روس سے جاری ہوئی تھیں جن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، امریکا کی 17ریاستوں میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوجی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جن میں الاباما، ایریزونا، ڈیلاویر، ہوائی، الی نائے،آئیوا، نیو میسکیو ، نارتھ کیرولینا ، اوریگن ، پنسلوینیہ، ٹینسی ، ٹیکساس ، واشنگٹن ، وسکونسن اور ویسٹ ورجنینا شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق چند ریاستوں میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل رہی جبکہ کچھ میں کملا ہیرس آگے رہی تاہم دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ اور تقریباً ایک جیسی برتری حاصل ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں واپسی کیلئے "بہت پراعتماد" ہیں۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ وہ اگر یہ انتخابات منصفانہ ہوئے تو وہ ووٹ کے بعد شکست تسلیم کرنے کے لئے تیار ہوں گے، انہوں نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔