• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 نومبر تاریخ کا سیاہ ترین دن، پارلیمانی نظام کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، رضا ربانی

سلام آباد ( نمائندہ خصوصی )میاں رضا ربانی، سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ 4 نومبر پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن تھا،، پارلیمانی نظام کیساتھ کھلواڑ کیا گیا جب حکومت کی جانب سے رولز معطل کرکے اہم قانون سازی کی گئی۔ انہو ںنے کہا کہ بلوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیجنا چاہیے تھا، جہاں ان کے مضمرات کا جائزہ لیا جانا چاہیے تھا۔ رضا ربانی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں پر غور و خوض کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانوں کو انہیں اٹھانا چاہیے تھا، انہو ں نے کہا کہ بحث کے بعد اکثریتی ووٹوں سے ایوان انہیں پاس کر سکتے تھے۔ بلوں کا عدلیہ اور مسلح افواج پر اہم اثر پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید