لاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر ،اپنے نامہ نگار سے)بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور میں سموگ کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ، امریکی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا آلودگی سکور 609 تک پہنچ چکا ، جس سے لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست آ گیا ۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین دن یعنی 6، 7 اور 8 نومبر کو یہ سکور 600 سے 700 تک پہنچ سکتا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔