• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس کے آباؤ اجداد کے قدیمی گاؤں میں پوجا، جیت پر جشن منائینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) دنیا کی نگاہیں امریکی صدارتی انتخابات پر ، جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل ہیں۔ ادھر واشنگٹن سے 13،000 کلومیٹر سے زیادہ دور بھارت کے ایک گاؤں میں ہیرس کی کامیابی کے لئے مندروں میں پوجا ہو رہی ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے،کملا کے نانا پی وی گوپالن صدی سے پہلے تھولاسندرا پورم گاؤں میں پیدا ہوئے ، والدہ شیاملا گوپالن چینئی میں پیدا ہوئیں ، پاکستان میں بعض سیاسی حلقے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور ان کی کامیابی سے اپنے سیاسی مستقبل کی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار، نائب صدر کملا ہیرس کے حامی ان کی جیت کو یقینی بنانے کی صرف امریکہ میں ہی ہر ممکن کوشش نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہاں سے ہزاروں کلومیٹر دور، بھارت کے جنوبی صوبے تمل ناڈو کا ایک چھوٹا سا گاؤں جسے کملا ہیرس کے آباؤ اجداد سے منسوب کیا جاتا ہے مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کے نانا کے نام کے ساتھ ہی ان کا نام بھی عطیہ دینے والوں کے طور پر کندہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید