• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سے PTI وفد کی ملاقات‘ پارلیمانی قانون سازی پر مشاورت

اسلام آباد (این این آئی) اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفدکی سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات ‘ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان حکومت مخالف تحریک پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔ ملاقات کے بعد اسد قیصر میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اور ہم حکومتی قانون سازی کیخلاف ایک موقف رکھتے ہیں، کی گئی قانون سازی کو دونوں اپوزیشن جماعتیں غلط قرار دے رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید