• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بند گلی کی طرف، ہم شخصیات کو مضبوط کررہے ہیں، شیر افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزاد کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف، شیر افضل مروت نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی میں نہیں کھڑی پورا پاکستان بند گلی کی طر ف بڑھ رہا ہے،ہم اداروں کے بجائے شخصیات کو مضبوط کررہے ہیں ،باجوہ تو تیسرے ایکسٹینشن میں لگا ہوا تھا،رکن جوڈیشل کمیشن ،اختر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورم والی بات پی ٹی آئی کی غلط ہے،اگر فل کورٹ کو ہی آئینی بینچ بنا دینا ہے پھر تو ساری ترامیم کی ضرورت ہی نہیں تھی ، نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈار نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو ، باڈی لینگویج اور رویئے میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ اب وہ بہت محتاط ہوگئے ہیں وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتے ہیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف، شیر افضل مروت نےکہا کہ پی ٹی آئی بند گلی میں نہیں کھڑی پورا پاکستان بند گلی کی طر ف بڑھ رہا ہے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ اور ان قوتوں کو مزیدمضبوط کررہے ہیں۔ان کے پاس پہلے بہت طاقت ہے پورا پاکستان75 سال سے چلا رہے ہیں۔پارلیمان اسی کام میں لگا ہوا ہے عدلیہ کوقابو کرنا ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پہلے لاکر قوم کی توجہ اس جانب کردی گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کی قانونی ترامیم نہیں آئی ہیں ۔ آپ بہ یک جنبش قلم کہہ دیتے ہیں کہ ہم تین سے پانچ سال کررہے ہیں۔کیوں کررہے ہیں اس کی کوئی منطقی، عقلی دلیل ہے۔کوئی بھی آرمی، نیول یا ایئر فورس چیف اپنے اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھا کر وہ دس سال تک تو آرام سے رہ سکتا ہے۔جو دیگر قطار میں کھڑے ترقی کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کا کیا قصور ہے۔ ہم اداروں کے بجائے شخصیات کو مضبوط کررہے ہیں ۔باجوہ تو تیسرے ایکسٹینشن میں لگا ہوا تھا۔کوئی ایڈونچر مل گیا توتیسرا ، چوتھا اور دائمی طور پر بھی وہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید