کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ای ایم آئیز اور پی ایس اوز/پی ایس پیز کی اصولی اور پائلٹ آپریشنز کی منظوری دے دی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز ٹوکو لیب (Toko Lab) پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز Accept ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرزPayMob) کو بالترتیب الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) اور پے منٹ سسٹم آپریٹر (پی ایس او)/پے منٹ سسٹم پروائیڈر (پی ایس پی) کے قیام کے لیے اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن اور پی ایس او/پی ایس پی کو اب اپنے پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی اسٹیٹ بینک سے اجاز ت حاصل کرنے کی درخواست دینے کے لیے 6 ماہ کے اندر اپنا انفراسٹرکچر بنانا اور تیاری کو مکمل کرنا ہو گا۔ اسٹیٹ بینک نے میسرز حب پے پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی بطور ای ایم آئی (EMI) اس کی تیاری کی حالت جانچنے کے بعد پائلٹ آپریشنز کا آغاز کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔بینک کے مطابق اس وقت چار (04) ای ایم آئیز (EMIs) میسرز نیا پے (NayaPay)، میسرز فنجا (Finja)، میسرز سداپے (SadaPay) اور میسرز اختر فیویو ٹیکنالوجیز کمرشل آپریشنز انجام دے رہی ہیں، جبکہ تین (03) ای ایم آئیز میسرز ویمسول (Wemsol)، میسرز ای پروسیسنگ سسٹم (E-Processing system) اور میسرز حب پے (HubPay) پائلٹ آپریشنز کے مرحلے میں ہیں۔