اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے وِنگ کمانڈر نعمان ساہو کو اسیکنڈمنٹ کی بنیاد پر پراجیکٹ آفیسر، پا کستان انجئرنگ کمپنی (PEC) پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ مقرر کیا ہے ۔ پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر اور چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر شہزاد اقبال کا وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی شہزاد اقبال رانا کو تبدیل کرکےچیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر وزارتِ اُمورِ کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن اکبر اعظم کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان سجاد حسین کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عماد الدین کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ہاؤسنگ اینڈ ورکس، او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ردا نور کو سیکشن افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، تقرری کی منتظر نایاب عمران کو سیکشن افسر تخفیفِ غربت ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ انیس کی افسرسعدیہ حیدر کو ڈپٹی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔