• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز چیفس کی مدت میں اضافہ فوج کا اندرونی معاملہ‘ سلمان اکرم

لاہور(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سروسزچیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کو مسلح افواج کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ قانون سازی جس طرح سے کی گئی ہے اس طرح نہیں ہونی چاہیے تھی‘بہرحال یہ ایک واقعہ ہے جو ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی آگے بڑھیں گے‘مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے‘ہم ڈر گئے اور سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا‘ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح؟
اہم خبریں سے مزید