• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہIIکیس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے منگل کے روز سماعت کی تو وکلا صفائی نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے، پبلک پراسیکیوٹرنے جوابی دلائل میں کہاکہ عدالت ملزما ن پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے تین ، چار تاریخیں دے چکی ہے مگر نہایت ٹیکنیکل طریقے سے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید