• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو جدید تربیت اور ضروری آلات دیکر مضبوط کیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو جدید تربیت، ٹرانسپورٹ کی فراہمی، بجٹ میں اضافے اور ضروری آلات کی فراہمی کے ذریعے مضبوط کیا ہے، یہ بات انھوں نے پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ میں جدید ترین فیوژن سینٹر کےافتتاح کے موقع پر کہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیوژن سینٹر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ( این آر ٹی سی ) نے قائم کیا ہے اورجدید ٹیکنالوجی اور انفرا اسٹرکچر سے لیس ہے جس سے سی ٹی ڈی کی انسداد دہشتگردی صلاحیتیں مزید بہتر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ فیوژن سینٹر کی آپریشنل اور ترقیاتی ضروریات کےلیے 24-2023 کے بجٹ میں 72 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سینٹر کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے آن لائن اور آف لائن ڈیٹا کے مرکز کے طور پر بنایا گیا ہے تاکہ وسیع تجزیے، شراکت داری اور فیصلہ سازی میں آسانی ہو۔ سینٹر کے ذریعے سی ٹی ٹی ڈی معلومات کے تبادلے کو بہتر بنائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق اور دیگر سرکاری امور انجام دینے کے قابل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت صوبائی پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے کےلیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید