• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کی بد انتظامی کا شکار پسماندہ طبقات کو وسیع پیمانے پر ریلیف فراہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان صدر سے 2 لاکھ سے زائد افراد کی داد رسی بیورو کریسی کی بد انتظامی کا شکار پسماندہ طبقات کو وسیع پیمانے پر ریلیف فراہم کیا گیا ۔قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر درخواستوں پر کارروائی اور فیصلہ کرنے کے لیے صدر کے نامزد امیدوار جسٹس (ر) عرفان قادر بھی موجود تھےگزشتہ چھ ماہ میں صدر پاکستان نے اپنے نامزد امیدوار کے ذریعے سیکڑوں مقدمات کا فیصلہ کیا، ایوانِ صدر نے بیورو کریسی کی بد انتظامی کے خلاف پسماندہ طبقات، بیواؤں، معذور افراد بشمول اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کیا۔
اہم خبریں سے مزید