اسلام آباد (ناصر چشتی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کی اگست 2024ء کے لئے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 0.40روپے فی یونٹ کی رقم جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔