اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین کو طلب کرلیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین سنیٹر نا صر محمود کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹینے انکشاف کیا کہ ہمارے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے ڈی 12 میں غیر قانونی بلند و بالا تعمیرات ہوئی ہیں۔ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے بتایا کہ کچھ عمارتیں منہدم بھی کی ہے، چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کس کا قصور ہے؟ سیکریٹری ہاؤسنگ نے جواب دیا کہ ادارے کا قصور ہے۔