• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو سرکاری ٹی وی کی MD کا اضافی چارج تفویض

ااسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو سر کاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج تفویض کر دیا ۔چارج سنبھالنے کے بعد پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں اضافی چارج تفویض کرنے کا با ضابط نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔عنبرین جان انفار میشن گروپ کی گریڈ اکیس کی سینئر افسر اور اس وقت وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔حکومت پاکستان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ کا اصافی چارج تین ماہ کی مدت یا ریگولر تقرری تک دیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی سیکریٹری اطلاعات و ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان نے پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اہم خبریں سے مزید