• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا جیتیں تو پالیسیوں میں فرق نہیں، ٹرمپ جیتے تو تبدیلیاں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) امریکی الیکشن پر جیو خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، حامد میر نےکہا کہ پوری دنیا کی نظریں امریکی الیکشن پر مرکوز ہیں ،سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نےکہا کہ گر کملا دیوی جیتیں تو امریکا کی بین الاقوامی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔اگر ٹرمپ جیتے تو بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی،سینئر تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ امریکا کے زیادہ تر ارب پتی کملا ہیرس کو سپورٹ کررہے ہیں،سینئر تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کوبڑی امید ہے ٹرمپ آئیں گے تو عمران خان کو باہر نکالیں گے،سربراہ ایم آئی ٹی ای ،ہما بقائی نے کہا کہ میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات وہی رہیں گے جو امریکا کی چاہت ہوگی۔ پاکستان میں جب جمہوریت نہیں تھی تو امریکا کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط تھے ۔ری پبلکن ہمیشہ ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت آرام دہ رہے ہیں،ڈاکٹر منہاج مجید خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی الیکشن میں امیدواروں کے ففٹی ففٹی چانسز ہیں،واشنگٹن ڈی سی ،وائس آف امریکا،اویس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ کسی نہ کسی سطح پر تو رہتے ہیں۔ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا ٹریڈ اور ڈیفنس پارٹنر ہے۔جب امریکا ضرورت ہوتی ہے تو تعلقات ایک خاص نہج پر پہنچ جاتے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار، حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو امریکا میں صدارتی الیکشن ہورہا ہے اس کا بھی پاکستان اور اس پورے خطے کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔

اہم خبریں سے مزید