اسلام آباد( صالح ظافر)شاہ سلمان کی انسانی امداد اور ریلیف سینٹر نے کامیابی سے 50 ہزار شیلٹر اور سردیوں کی کٹیں امداد کی صورت میں آفات سے متاثرہ زدپذیرکمیونٹیز تک پہنچا دی ہیں۔ اس پروجیکٹ سے پاکستان بھر میں 3لاکھ 50 ہزارافراد فائدہ اٹھایا ہے۔ ستمبر2023 سےاکتوبر 2024 تک کے ۴ مراحل پر مشتمل اس اقدام کا مقصد اچانک آنے والے سیلابوں سے ،بھاری بارشوں سے ، قحط سے اور دیگرآفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔