اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ منگل کو تحریک انصاف کے وفد نے جس کی سربراہی اسد قیصر کر رہے تھے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔