راولپنڈی (خصوصی نمائندہ،خبر نگار خصوصی) صدر انڈ ر گر اؤنڈ کیبلنگ کے حوالے سے سی ای او آئیسکو کے دفتر میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر سید علی عرفان رضوی کے علاوہ ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع، چیف کینٹ انجنئیر،ایس ای آپریشن (آئیسکو)، پی ڈی (کنسٹرکشن) نے شرکت کی ۔سی ای اوکینٹ بورڈ نے سی ای او آئیسکو سے گزارش کی کہ میٹر لوڈشفٹنگ کاکام جلد مکمل کیاجائے جس پر انہوں نے بتایاکہ لوڈ شفٹنگ اورکھمبوں کے خاتمے کا کام جلد مکمل کرلیاجائیگا۔