راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) راولپنڈی کے زیر اہتمام فیز 2 میں پراپرٹی ایکسپو 2024 ہوئی ۔ ڈی ایچ اے نے اس موقع 26 ہزار کنال پر مشتمل اپنے نئے منصوبے ڈی ایچ اے گندھارا کی نقاب کشائی بھی کی۔ ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد سمیت سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر( ر )نذیر حسین خان نے گفتگو کرتے ہوئے جاری و نئے منصوبوں سمیت ڈی ایچ اے گندھارا سے متعلق بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا ہےکہ ڈی ایچ اے نے پاکستان میں نئی مثالی طرز رہائش متعارف کروائی ہے جہاں پر عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں۔انہو ں نے کہا کہ یہاں پر سرمایہ کاروں کےلئے ریذیڈینشل ، اپارٹمنٹ اور کمرشل تینوں شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ڈی ایچ اے گندھارا منصوبے میں تعلیمی ادارے، تھیم پارک و دیگر سہولیات فراہم کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ ایم او یوزپر بھی دستخط کئےگئے۔