اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت کے شاہراہوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت راولپنڈی کی اہم سڑک اڈیالہ روڈ کے پونے گیارہ کلومیٹر حصے کی بحالی کا کام جاری ہے۔بعض مقامات سے جہاں سڑک اکھیڑی جا رہی ہے وہاں سب بیس اور بعض مقامات پر بیس بھی ڈال دی گئی ہے۔ 1626ملین روپے کے اس منصوبے کی تکمیلی مدت 30جون 2025رکھی گئی ہے۔ اڈیالہ روڈ کی بحالی کا کام خواجہ کارپوریشن چوک سے گورکھ پور تک ہے ۔ محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی دفتر اس کام کو دیکھ رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق اس منصوبے کی ایڈمنسٹریٹو اپروول 1626ملین روپے ہوئی تھی تاہم کنٹریکٹرکے ساتھ ایگریمنٹ تقریباً 1242 ملین روپے کا ہوا ہے۔ سڑک کی چوڑائی چوبیس فٹ ہو گی جس پر کارپٹ کی جائے گی۔