اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان انٹرپول کے بین الاقوامی ’’چائلڈ سیکشوئل ایکسپلائٹیشن‘‘ ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے والا 71 واں ملک بن گیا۔ انٹرپول کے شعبہ انسداد جرائم برائے بچوں نے 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جو ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد ایف آئی اے کے چائلڈ ایبیوز کے خلاف یونٹ کو ڈیٹابیس سے منسلک کرنا اور مذکورہ ڈیٹا بیس اور متاثرہ بچوں کی شناخت کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے۔