• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کو طبی سہولتوں سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، لبریشن فرنٹ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) دہلی کی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی صدر محمد یاسین ملک کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔ یہ بات یاسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار نے سلیم ہارون، ساجد صدیقی، خواجہ منظور احمد چشتی،سردار محمد انور خان اور یاسین ملک کی دختر رضیہ سلطانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے جیل میں سیاسی قیدی کو طبی سہولیات جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے عمل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
اسلام آباد سے مزید