وٹفورڈ (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی ر ہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ شہریار آفریدی گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف آکسفورڈ کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے میں آکسفورڈ کی مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہال میں وقفہ وقفہ سے عمران خان کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی ہوتی رہی۔ اس موقع پر بنوں سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی نسیم علی شاہ، صاحبزادہ جہانگیر، رانا عمران، یاسر حنیف سمیت برطانیہ بھر سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے بھی خطابات کیے۔ شہریار آفریدی نے مزیدکہا کہچیئرمین تحریک انصاف پاکستان نےعوام کے بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو آسان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کو قید و بند کی مشکلات اپنے ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان میں نظام انصاف کو نافذ کرانے کی وجہ سے برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے پارٹی کارکنوں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا ک کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت پاکستان پر پالیسی تبدیلی کے لیے دباؤ ڈالیں۔ ممبر قومی اسمبلی نسیم شاہ نے حالیہ آئینی تبدیلی میں غیر جمہوری رویوں اور اداراتی سختیوں کی تفصیلات بیان کی۔ مقررین نے ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے ہٹ کر کسی کی کوئی حیثیت نہیں ہم سب کی پہچان عمران خان سے وابستگی ہے۔ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کی بھرپور حمایت عمران خان کی دیانتداری، وطن عزیز سے محبت اور غربت کے خاتمے کی وجہ سے ہے جلسے میں تحریک انصاف کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔