• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، 1500 سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع

اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔ حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے ایک ہزار 500پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید