کراچی(نیوز ڈیسک)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اوروائے ٹی ایچ ایونٹ آرگنائزر کے منیجنگ ڈائریکٹر مزمل اطہر نے متحدہ عرب امارات کے تحت پاک یو اے ای جیو جٹسو فرینڈ شپ کپ کے انعقاد کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی سمیت ایران ، قطر ، جاپان ،بنگلہ دیش، بحرین سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرل بھی شریک تھے۔ معاہدے کے تحت پاک یو اے ای جیو جٹسو فرینڈ شپ کپ کا انعقاد ہوگا۔انٹر اسکول جیو جٹسو چیمپین شپ اولمپیاڈ 2025منعقد کی جائے گی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کھیل کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔