• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کی بقا اور امن کا قیام ایک دوسرے سے جڑے ہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جنگ اور مسلح تصادم سے ماحول کے استحصال سے روکنے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنگ، مسلح تصادم سے ماحول کے استحصال کو روکنے کا عالمی دن ہمیں ماحول کے تحفظ کی اہمیت یاد دلاتا ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ ماحول کی بقا اور امن کا قیام ایک دوسرے سےجڑے ہیں، جنگ سے نہ صرف انسان بلکہ ماحول بھی متاثر ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ماحول کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کامران خان ٹیسورینے کہا کہ جنگ سے پاک مستقبل ہمارا مقصد ہے ،اس ضمن میں مسلح تصادم میں ماحول کا تحفظ ہر قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید