• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے تحت خریدے گئے طبی آلات مختلف شعبہ جات کے حوالے کر دیئے گئے۔ اس موقع پرڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی ، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری سمیت انتظامی افسران موجود تھے۔ پروفیسر سعید قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سول اسپتال میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے لئے انتظامیہ لائق تحسین ہے۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالدبخاری کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ کی ہدایت پر یہ آلات اسپتال کے لئے خریدے گئے ہیں جن سے اسپتال کی کارکردگی مذید بہتر ہوگی جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید