کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ بزنس ریکارڈر کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور اے پی این ایس کے فنانس سیکرٹری شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ خدا انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔