• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کسان پارٹی ملتان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی ملتان کے زیر اہتمام کالونی ٹیکسٹائل ملز ملتان کے شہداء کی 47ویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ شہریار خان بلوچ کی قیادت میں مدنی چوک نیو ملتان پر منعقد کیا گیا،مظاہرین نے کہا کہ 2جنوری 1978ء کا دن ایک ایسی خون آشوب داستان اور ریاستی ظلم و بربریت کی عظیم مثال ہے کی جب کالونی ملز ملتان کے ھزاروں مزدور اپنے حقوق کی جدو جہد کے لئے سراپاء احتجاج تھے کہ جابر ظالم اشرافیہ نے محب وطن، جفاکش، پرامن نہتے مل مزدوروں پر ناحق ظلم و بربریت کر کے قتل کر دیا گیا،مظاہرے سے محفوظ خان شجاعت،پاکستان سرائیکی پارٹی کے ملک اللھ نواز وینس،متحدہ قومی موومنٹ کے سید غلام علی بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید