• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے 11 جنوری کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں بار کی 7 نشستوں پر 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ، ڈسٹرکٹ بار میں صدارت کی نشست پر 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،صدارت کی نشست پر بشری ٰنقوی ، جاوید ڈوگر ، ملک جاوید اقبال، چوہدری جہانزیب اور افضل بشیر انصاری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، ڈسٹرکٹ بار نائب صدرات کی نشست پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں محمد خالد بلوچ ،سید ندیم عباس بخاری ،چوہدری نعیم ، شمشاد الحق شامل ہیں ،اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر رائے ملک عدنان احمد ، محمد اجمل، چوہدری افضل سندھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک جلال آرائیں ۔ رؤف ملیزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد شاھد نسیم اور سید زوالفقار بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج ،چوہدری عرفان آرائیں اور نورین اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جب کہ ایگزیکٹو باڈی کی 10 نشستوں پر دس امیدوار وکلاء کاغذات نامزدگی جمع کروا کر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں محمد فاروق، محمد وسیم کھوکھر ،ریاض رجوانہ ،جاوید اقبال ملک ،سید حیدر رضا کاظمی ،کاشف عباس ، سید ندیم الدین قریشی ، ملک منیر احمد ، حافظ عبد الروف اور اعجاز احمد انصاری بلا مقابلہ کامیاب قرار ہو گئے۔
ملتان سے مزید