ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساتویں زراعت شماری کا ضلع ملتان میں آغاز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے چونگی نمبر 9 پر زراعت شماری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سینسس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مظہر عباس بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے کہا کہ 10 فروری تک زراعت شماری کو مکمل کیا جائے گا۔پاکستان ادارہ شماریات ضلع ملتان میں123 منتخب بلاکس پر ساتویں زراعت شماری کروانے جا رہا ہے۔جس کے لیے10 سپروائزر 70 شمار کنندگان کا انتخاب اور ان کی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے۔