• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن، ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد( رپورٹ، حنیف خالد) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون( مین لائن ون) پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی سے پشاور اسٹیٹ آف دی آرٹ دو الگ الگ ٹریک بچھانے پر1854ارب روپے کا تخمینہ،منصوبے کیلئے 85فیصد فنڈز چین، 15 فیصد پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے ۔چینی سفارتخانے اور پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور تک اسٹیٹ آف دی آرٹ الٹرا ماڈرن آنے جانے کیلئے الگ الگ ریلوے پٹڑی بچھانے کے منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر ( 1854ارب پاکستانی روپے) لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کی فنانسنگ کے لئے اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چین کی جانب سے 6.7 بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لئے 2.3 فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیا جائے گاجس میں سے 85 فیصد فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید