• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA دفتر کیلئے پی سی ایس ٹی کی عمارت خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری)NCCIA دفترکیلئے پی سی ایس ٹی کی عمارت خالی کرنیکی ہدایت وزیراعظم کی طرف سے منظور کردہ سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو موصول ہو گئی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا ہیڈ آفس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )کی شاہراہ دستور سے منسلک سڑک پرموجود عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے پی سی ایس ٹی کی عمارت میں این سی سی آئی اے کے دفترکے قیام کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی انھوں نے منظوری نے دیدی ، اس حوالے سے سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو موصول ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید