کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قو می موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نےکمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی مختلف مارکیٹوں کو سیل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی صور ت اپنی قوم اور لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتا،آفاق احمد نے کہا کہ ٓاج بھی کمشنر کراچی کی جانب سے تجاوزات کے نام پر ناصرف مقامی افرادبلکہ کاروباری مراکز کوسیل کرنے اور بھاری جرمانے لگانے کا سلسلہ جاری رہا،جو مہاجر قوم کیلئے باعث تشویش ہے، آفاق احمد نے مزید کہاکہ شہر بھر میں درجنوں ایسے مقامات موجودہیں جہاں ملک بھر سے غیر مقامی افراد کو شاہر اوں اور چوراہوں پر ٹھیلے، پتھارے اور پنکچر ڈھابے بناکر دئیے جارہے ہیں جو ناصرف ٹریفک کی روانی کو متا ثر کرنے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ جان لیوا حادثات کا باعث ہیں۔