اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی پولیس کا ایک اور کارنامہ، 25کروڑ کی چوری کے مقدمے بیوی کی بریت پر اسی کیس میں 2سال بعد شوہر کو گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ لے لیا۔یا درہے تھانہ لوہی بھیر میں 25 کروڑ مالیت کی چوری کا مقدمہ درج تھا ۔ جس میں ملزم کی اہلیہ کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ دنوں رخسانہ بی بی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیا، پولیس نے ملزمہ کی بریت کے 2سال بعد اسکے شوہر کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔