• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کینال سے کراچی کو سپلائی 3 سے 8 اپریل تک بند رہے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حب کینال 3 اپریل سے 8اپریل 2026تک بند رہے گی نئی تعمیر کی گئی نہر پہلے ہی عید سے ایک ہفتہ قبل بند کر دی گئی تھی اس طرح حب ڈیم سے کراچی کو 6روزتک پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی واٹر کارپوریشن ان دنوں پرانی حب کینال سے80ایم جی ڈی پانی سپلائی کر رہا تھا ڈیم سےواپڈا کے زیر انتظام8 کلومیٹر نہرکےاختتام زیرو پوائنٹ پر کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی موجود دونوں کینالز کو منسلک کیا جائے گا دریں اثنا واٹر کارپوریشن اعلامیے کے مطابق زیرو پوائنٹ حب کینال کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ہیڈ ریگولیٹر کے اپ اسٹریم کو ڈاؤن اسٹریم سے منسلک کرنے کے لیے جدید انٹیک چیمبر (تالاب) تعمیر کیا جا رہا ہے انٹیک چیمبر کی تعمیر سے زیرو پوائنٹ پر موجود دونوں کینالز کو حب ڈیم سے مؤثر انداز میں منسلک کیا جا سکے گا۔
اہم خبریں سے مزید