• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام نے ٹرمپ کی اقتصادی کارکردگی کو بائیڈن سے خراب قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عوام نے ٹرمپ کی اقتصادی کارکردگی کو بائیڈن سے کم تر قرار دیدیا۔ 53فیصد نے معیشت کو خراب بتایا، 62فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ سروے میں لوگوں کی رائے دی کہ ایران جنگ اور بڑھتی تیل قیمتیں معاشی منفی اثرات کے عوامل میں شامل ہیں۔ ہارورڈ سی اے پی ایس /ہیرس کے تازہ سروے کے مطابق امریکی عوام اقتصادی شعبے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو سابق صدر جو بائیڈن سے کم تر سمجھتے ہیں، جہاں 53 فیصد نے معیشت کو خراب بتایا اور 62 فیصد نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید