اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ،اسپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے سینیٹر سرمد علی کو صدر، محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی کو سینئر نائب صدر، شہاب زبیری کو نائب صدر، محمد اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری نوید کاشف سمیت گورننگ باڈی کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی نو منتخب قیادت کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ تنظیم کے اراکین کو ان کی صلاحیتوں اور قیادت پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔