راولپنڈی (حافظ وسیم اختر)سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی ساجد بیگ نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ اسیروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قیدیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں نظم و ضبط اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جیل میں آنے والے ہر حوالا تی اور قیدی کی ابتدائی طور پر مکمل میڈیکل سکریننگ کی جاتی ہے، جس میں ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور دیگر متعدی امراض کے ٹیسٹ شامل ہیں، اس اقدام کا مقصد جیل کے اندر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔