• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینا بازار انڈر پاس کھولنے کی ایک اور تاریخ قریب، کام ابھی بھی نامکمل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مینا بازار انڈر پاس کھولنے کی ایک اور تاریخ قریب، کام ابھی بھی نامکمل،سندھ حکومت کی جانب سے لگ بھگ ساتویں مرتبہ اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار انڈر پاس اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس نمائندہ نے گذشتہ روز دورہ کیا تو انڈر پاس کے اندر اور اوپر سروس روڈز اور گرین بیلٹس کی تعمیرات کا کام جاری تھا۔ انڈر پاس کے اندر رنگ روغن ڈرافٹنگ کے ساتھ ساتھ سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ انڈر پاس سے غریب آباد کی طرف نکلتے ہوئے دیواروں کی تعمیرات کیلئے سریے ابھی موجود ہیں جہاں دیواروں کی تعمیر کا کام ابھی بھی ادھورا ہے۔ انڈر پاس کے اوپر سروس روڈ کی تعمیر کیلئے کام ابھی چل رہا ہے۔ غریب آباد سے شاہراہ پاکستان کی طرف جانے والے گاڑیوں کیلئے انڈر پاس کی تعمیر سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اوپر سڑکیں تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک شاہراہ پاکستان کی طرف جانے والی گاڑیاں ابھی سے ہی ٹریفک جام میں پھنسنے لگی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید