• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا گرڈ آپریٹر اور خریدار ادارے پر 6 کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد(اسرار خان ) پاکستان کے بجلی کے نگران ادارے نیپرا نے بجلی کے شعبے کے دو اہم اداروں پر مجموعی طور پر 6کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ جنوری 2024میں ناقص منصوبہ بندی، غلط ڈیٹا اور شفافیت کی کمی کے باعث صارفین سے زائد بجلی نرخ وصول کرنے پر کیا گیا۔نیپرا نے نیشنل گرڈکمپنی پر 5 کروڑ روپے اور سینٹرل پاورپرچیزنگ کمپنی -پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں اداروں نے نیپرا ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جو پاکستان کے بجلی کے نظام میں ساختی مسائل کو ظاہر کرتی ہیں۔نیپرا کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی نے 4000 میگاواٹ کی متیاری-لاہور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن کو مکمل طور پر استعمال نہیں کیا اور اسے تقریباً 2800 میگاواٹ پر چلایا گیا، جس کی وجہ لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن میں تاخیر تھی۔ اس کے باوجود صارفین سے مکمل صلاحیت کے چارجز وصول کیے گئے۔ ریگولیٹر نے اسے ناقص منصوبہ بندی اور کمزور ہم آہنگی کی مثال قرار دیا۔ہوا سے بجلی کی پیش گوئی میں بھی 15 فیصد تک غلطی سامنے آئی، جو مقررہ حد سے پانچ گنا زیادہ تھی۔

اہم خبریں سے مزید